18 نومبر، 2026، 11:11 AM

واشنگٹن غزہ میں نسل کشی میں براہ راست شریک ہے، امریکی سینیٹر

واشنگٹن غزہ میں نسل کشی میں براہ راست شریک ہے، امریکی سینیٹر

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر عبدالرحمن محمد السید نے صیہونی حکومت کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اسلحہ فراہم کرکے غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی میں براہِ راست شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے ’’دی اٹلانٹک‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست مشی گن سے منتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدالرحمن محمد السید نے غزہ کی جنگ میں واشنگٹن کے کردار پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نسل کشی میں مدد کی، اس کے ذمہ داروں کو ہتھیار فراہم کیے اور ان جرائم میں اپنا کردار ادا کیا؛ حقیقت یہی ہے۔

انہوں نے غزہ میں شہادتوں کی تشویش ناک تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان جرائم میں کم از کم 70 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں کم از کم نصف تعداد بچوں کی ہے۔ ان کے مطابق یہ تعداد بھی کم سے کم تخمینہ ہے۔

امریکی سیاست دان نے واشنگٹن کے حکمرانوں کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی دوسرے ملک نے اس نوعیت کے مظالم کیے ہوتے تو اسے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔

السید اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فروخت کے 2.8 ارب ڈالر کے معاہدے پر تنقید کر چکے ہیں، جس کی مالی ادائیگی امریکی شہریوں کے ٹیکس سے کی جاتی ہے۔

انہوں نے اس امداد کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم نہ کبھی کسی کو تعلیم دے سکتا ہے، نہ کسی کو کھانا فراہم کر سکتا ہے اور نہ ہی طبی سہولتیں مہیا کر سکتا ہے۔ اسکولوں پر برسائے جانے والے بموں کے بجائے یہ رقم امریکہ کے اندر تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ ہونی چاہیے۔

News ID 1942945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha